برطانیہ : (جیو ڈیسک)برطانیہ نے اپنے دفاعی بجٹ میں مزید کٹوتی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ برطانوی وزیر دفاع فلپ ہمونڈ نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات کیلئے 38 ارب پانڈ کی فراہمی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
برطانوی حکومت دفاعی اخراجات میں کمی کیلئے بحریہ اور فضائیہ سے پانچ پانچ ہزار اہلکاروں کو فارغ جبکہ بری فوج کی افرادی قوت میں 12 ہزار کی کمی کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ برطانوی دفاعی بجٹ میں شدید خسارہ اس وقت پیدا ہوا جب 2010 میں ہتھیاروں کی خریداری کے بڑے سودے کئے گئے۔