لندن:برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیراحمد کا کہنا ہے پاکستان کنٹرول لائن پر فائرنگ کی شفاف تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ عالمی برادری کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل میں تعاون کرے۔
دارالامرا میں خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیرکا کہنا تھاپاکستان نے بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لیے اسے تجارتی حوالے سے پرکشش ترین ملک کا درجہ دینے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔ایک سال میں کنٹرول لائن پر متعدد کشیدگیوں کے باوجود دونوں اطراف میں رہنے والے کشمیری،قیام امن کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔لارڈ نذیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ انیس سو نوے سے ظلم تشدد اور قتل عام کا سامنا کر رہے ہیں۔برطانیہ کو چاہیے کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے سمیت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔