برلن : موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش

Berlin Fashion Week

Berlin Fashion Week

برلن (جیوڈیسک) برلن فیشن ویک میں موسم سرما کے ملبوسات کا آغاز۔ خوبصورت ہلکے پھلکے رنگوں سے سجے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

سرد موسم حسین پہناوے جرمنی کے شہر برلن میں ہوئی رنگ و روشنی کی برسات۔ جہاں فیشن ویک میں برفانی موسم کے دلکش ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ برف کے نرم گرم روئی کے گالوں کی طرح ہلکے پھلکے رنگوں سے سجے کلیکشن پہن کر ماڈلز کی ریمپ واک ہوئی۔

نیلا رنگ تو موسم کی جان ہے۔اس لئے ڈیزائنر نے اپنے فیشن شو کے لئے یہی خاص رنگ چنا۔ تیز ہلکے مدھم اور روشن ۔ان سب رنگوں سے سجا برلن فیشن ویک۔