انگلینڈ: (جیو ڈیسک) اسپین کے جورگ لورینزو نے موٹو جی پی ریس میں کامیابی کے ساتھ برٹش گراں پری کے ٹائٹل پر بھی قبضہ کر لیا۔ سلور اسٹون،انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ کے دوران اسپینش کھلاڑی چھائے رہے۔
موٹو جی پی ریس میں جورگ لورینزو نے کامیابی حاصل کرکے آسٹریلیاکے کیسی اسٹونرکو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹونر نے دوسری اور ڈینی پیڈروسانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لورینزوکو موٹو جی پی اسٹینڈنگ میں اسٹونر پر پچیس پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔