امریکا (جیوڈیسک) امریکی پوپ سنگر برٹنی اسپیئرز نیتیسری بار دلہن بننے کا ارادہ کرلیا۔ شادی وہ لڈو ہے جو کھائے پچھتائے، جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ برٹنی اسپیئرز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ دوہزار چار میں انھوں نے پہلی شادی کی۔ جس کے بعد دوہزار سات میں طلاق کے تین مہینوں بعد دوسری شادی کی۔ جس سے ان کے دوبچے ہیں۔
اب تین سال کے وقفے سے تیسری شادی کررہی ہیں۔ان کے تیسرے دولہا جیزن ٹرائیک نے دوہزارآٹھ میں برٹنی کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد ان دونوں کی دوستی ہوئی اور اب آخر کار برٹنی نے جوزن سے رواں سال کے آخر میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔