بریگیڈئرجنرل اسٹیفن کلارک نیٹو حملے کے تحقیقاتی افسر مقرر

stephen

stephen

امریکی سینٹ کام نے امریکی ایئرفورس کے بریگیڈیئر جنرل اسٹیفن کلارک کو پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کی تحقیقات کا افسر مقرر کردیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے اسٹیفن کلارک کا تقرر کیا۔ جنرل جیمز کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کو بھی تحقیقات میں شرکت کیلیے مدعو کیا جائے گا۔ جنرل اسٹیفن جلد مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کی تحقیقات شروع کرینگے۔ نیٹو حملے میں پاک فوج کے چوبیس جوان شہید ہوگئے تھے۔