شام میں فوج نے ترک سرحد کے قریب واقع حزب مخالف کے تین گاں پر قبضہ کر لیا ہے۔ فائرنگ اور گولہ باری میںدو غیر ملکی صحافیوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق بشار الاسد کی حامی فوج نے صوبہ ادلب کے تین شمالی گاں پر قبضہ کرلیا۔ حزب مخالف کے مطابق قبضہ کے بعد فوج نے 27 نوجوانوں کو گرفتار کیا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہیں گھروں اور گلیوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
فائرنگ سے ایک نوجوان بچ نکلنے میں بھی کامیاب ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق فوج کی گولہ باری کے دوران ایک شیل لگنے سے برطانوی اخبار کا صحافی اور فرانسیسی فوٹو گرافر بھی ہلاک ہو گئے۔