بشار الاسد کے مخالفین کو امداد کی فراہمی ضروری ہے، سرکوزی

Sarkozy

Sarkozy

فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کا حل صدر بشار الاسد کے مخالفین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ہے۔ فرانسیسی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی اپنے مخالفین کے گڑھ بن غازی کو تباہ و برباد کر دینے کے خواہاں تھے اس طرح شام کے صدر بشارالاسد بھی حمص کو دنیا کے نقشے سے مٹانے پر تلے ہوئے ہیں اور جنگ بندی اور امن کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ صدر بشارالاسد کے مخالفین تک امداد کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں۔