شام : (جیو ڈیسک)شام کے صدر بشارالاسد نے ملک میں خانہ جنگی کا ذمہ دار بیرونی طاقتوں کو قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ حولہ میں ہونے والا قتل عام درندے بھی نہیں کرسکتے۔شام کے صدر بشارالاسد نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں شام کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہیں جس کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔
بشار الاسد کا کہنا تھا کہ شام کو غیر مستحکم کرنے والے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت کے مخالفین کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔