بشیر بلور کی شہادت قومی المیہ ہے ، یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

بہاولپور (جیوڈیسک) بھاولپور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلور کا قتل انسانیت کا قتل ہے ، بشیر بلور کی شہادت قومی المیہ ہے۔ الیکشن وقت پر نہ ہونا ملک کی بدنصیبی ہو گی ۔

بہاولپور میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی منصفانہ اور شفاف الیکشن چاہتی ہے ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر دور میں دھاندلی ہوئی۔کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ صوبے نہ بنائے جائیں۔آئینی طریقہ کار کے تحت بہاولپورکا مسئلہ حل کیا جائے گا۔محمود احمد کی بطور گورنر تقرری سے فرق پڑے گا۔