بغداد: عرب سربراہی کانفرنس شروع، شام میں 21 افراد ہلاک

arab summit

arab summit

بغداد: (جیو ڈیسک) شام میں تشدد جاری، مزید اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ عرب رہنماؤں نے شام کے صدر بشارلاسد سے اقوام متحدہ کے امن منصوبے پر عمل پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور عرب نشریاتی اداروں کے مطابق شام کے حزب اختلاف کے انسانی حقوق کے متعلق کونسل کا کہناہے کہ شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج کی کارروائی میں تیرہ سویلین ہلاک ہو گئے۔

ادھر حما صوبے میں باغیوں کے حملے میں سرکاری فوج کے دو کرنل مارے گئے۔ لبنان کے سرحد کے قریب شام کی فوج کی فائرنگ میں مزید تین سویلین ہلاک ہو گئے۔ اس طرح دیگر شہروں میں مزید تین افراد ہلاک ہو گئے۔

عراق کے شہر بغداد میں عرب لیگ کے سالانہ سربراہی اجلاس کے آغاز پر عرب رہنماؤں نے شام سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے ایلچی کوفی عنان کے امن منصوبے پر عمل کرے۔ جبکہ اس سے پہلے عرب رہنماں نے اسد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ ایچلی کوفی اعنان کے امن منصوبے کے بعد عرب رہنما اس مطالبے دستبردار ہو گئے ہیں۔