بلدیاتی نظام،پیپلز پارٹی ایم کیو ایم مذکرات آج ہونگے

PPP MQM

PPP MQM

صدرآصف علی ذرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان نئے بلدیاتی نظام پر مذاکرات آج سے گورنر ہاوس میں دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔ یہ مذاکرات ایک ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کیلئے صدر کی ہدایت پر کئے جارہے ہیں ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، پیر مظہرالحق، ایاز سومرو ، آغا سراج درانی جبکہ ایم کیو ایم سے سید سردار احمد ، وسیم اختر ، واسع جلیل،کنورنوید اور ڈاکٹر صغیر احمد شریک ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان طے پایا تھا کہ ایم کیو ایم کے سید سردار احمد نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر بریفنگ دیں گے۔ تاہم اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان گذشتہ تین سال سے نئے بلدیاتی نظام پر بات چیت جاری ہے لیکن تاحال نتیجہ انگیز ثابت نہیں ہوسکے۔