کراچی (جیوڈیسک)اسٹیٹ بینک نے سانحہ بلدیہ فیکٹری مالکان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لئے بینکوں کو احکامات جاری کردیئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عدالتی احکامات ملنے کے بعد بینکوں کو ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے پولیس کو اس سلسلے میں عدالتی احکامات لانے کی ہدایت کی تھی۔اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق بینکاری اوقات کار ختم ہونے کے باعث ملزمان کے اثاثے منگل کی صبح منجمد ہوں گے اور اسٹیٹ بینک کے یہ احکامات پاکستان کے کسی بھی بینک میں موجود ملزمان کے اکاؤنٹس پر لاگو ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے کراچی میں بینک الحبیب اور میزان بینک میں اکاؤنٹس ہیں جن میں اکیاون کروڑ روپے کی رقم کا پتہ چلا ہے۔