بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر زرداری

Zardari

Zardari

کراچی : صدر زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ناراض بلوچوں کے پاس خود چل کر جانے کو تیار ہیں۔ صدر زرداری نے کراچی میں گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ سندھ کے وزیر برائے خوراک نادر مگسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرصدر زرداری نے کہا کہ ماضی میں بلوچوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا اندازہ ہے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا۔

صدر زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ اے پی سی بلانے کا مقصد بلوچ بھائیوں کے تحفظات دور کرنا ہے۔ صدر زرداری نے گورنر بلوچستان سے کہا کہ مگسی قبیلے کے سردارکی حیثیت سے وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اورآل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کریں۔