وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہم نے کیا ہے کہ بلوچ رہنماوں سے رابطہ ہے لیکن شاید ابھی وہ بات چیت کے لیئے تیار نہیں ہیں۔ بھانوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں امین فہیم کا کہنا تھاکہ صدر زرداری نے منصب صدارت سنبھالتے ہی بلوچ عوام سے ہونیوالی زیادتیوں پر معافی مانگی تھی۔
وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بلوچ رہنماوں سے رابطے ہین لیکن وہ شاید ابھی بات چیت کے لئے تیار نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات صاف شفاف ہوں گے۔ عوام کو پیپلز پارٹی اور صدر زرداری پر اعتماد ہے۔