لاہور(جیوڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبر بگٹی نے حکمرانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلوچ عوام کے ساتھ زیادتیاں بند نہ کی گئیں اور انھیں ان کے جائز حقوق اب بھی نہ دیے گئے تو پھر یہ ملک نہیں رہے گا۔
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے لاہور میں جمعیت علمائے پاکستان کے صاحبزادہ ابولخیرزبیر اور دیگر رہنماؤں سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اگر ایجنسیوں کو اب بھی نہ روکا گیا تو یہ اپنی آمرانہ پالیسیاں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قمرزمان کائرہ نے بی بی کے قاتلوں کو تو ریڈ کارپٹ سے گذارا،یہ ایف سی کو بلوچستان سے کیسے واپس بلا سکتے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔
طلال بگٹی نے مزید کہا کہ عوام سپریم کورٹ کا ساتھ دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد اسلام آباد جا کر باضمیر جرنیلوں سے ملاقاتیں کروں گا۔ اس موقع پر صاحبزادہ ابوالخیر کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے ساتھ ہیں ۔ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پہلے مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گیپھر سیاسی اتحاد کا سوچیں گے۔