بلوچستان اسمبلی: نیٹو حملے خلاف مذمتی قرارداد منظور

balochistan assembly

balochistan assembly

بلوچستان اسمبلی نے نیٹو حملے خلاف مذمتی قرارداد منظورکر لی۔ اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیرصدارت پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے پوائنٹ آف آرڈرپر اظہارخیال کرتے ہوئے نیٹو حملے کو ملکی سلامتی پر حملہ قراردیا۔
سینئر صوبائی وزیرمولانا عبدالواسع ،زمرک خان اوردیگراراکین کی جانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرعلی مددجتک کی درخواست پر صدرآصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے بھی دعاکی گئی۔ اراکین اسمبلی نے نیٹوسپلائی معطل رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمیشہ کے لئے برقراررکھا جائے۔ اسمبلی کااجلاس پندرہ دسمبر کی صبح تک ملتوی کر دیا۔