بلوچستان: اے ڈی بی 14کروڑ ڈالر کی حکومتی درخواست مسترد

adb

adb

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان کے لیے چودہ کروڑ ڈالر کی دوسری قسط دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ذرائع کے مطاب بینک نے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے قرضہ دیا تھا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے قوانین میں تبدیلی کے بعد قرضے پر عمل درآمد نا ہو سکا۔
پہلی قسط کے دو ارب روپے قوانین کے مطابق خرچ نہیں کیے گئے اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کے مطابق اخراجات کی رسیدیں اور مطلوبہ قوانین پر عملدرآمد لازمی تھا۔ اس کے بعد ایشیائی بینک نے دوسری قسط دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی کیونکہ حکومت نے اس سلسلے میں شرائط میں نرمی کرنے کا کہا تھا۔