بلوچستان بدامنی: چیف جسٹس کا لاپتا افراد کو آج ہی پیش کرنیکا حکم

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ: (جیو ڈیسک) لاپتا افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا افراد جہاں بھی ہیں انہیں پیش کیا جائے۔

بلوچستان میں بدامنی اور لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ چیف جسٹس نے لاپتا افراد کو پیش نہ کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا لاپتا افراد چاہے آئی ایس آئی، ایم آئی یا ایف سی کے پاس ہیں۔ انہیں ابھی پیش کیا جائے۔ جسٹس طارق پرویز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا حکومت بلوچستان اسلام آباد میں بیٹھی عشائیے کھہ رہی ہے جبکہ جسٹس عارف خلجی کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے خلاف کوئی مقدمات ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔