سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت جاری ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی بھی سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل عدالت عظمی کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ عدالت نے بارہ اکتوبر کو عبوری حکم نامے میں کہا تھا کہ سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری بلوچستان پندرہ روزہ تعمیلی رپورٹ جمع کروائیں گے۔
وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان تھا اور وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔وہ سب آگے والی قطار میں بیٹھے تسبیح کررہے ہیں. سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اسلم رئیسانی نے کہا کہ عدالت نے پوچھا تو حکومت کی آئینی حیثیت کے بارے میں بتاوں گا. میرے ساتھ تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے ہیں.