بلوچستان (جیوڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی تیسرے روز بھی بند ہیں۔ مغوی ڈاکٹر سعید احمد خان کی بازیابی کے لیے ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت کے مابین سرد جنگ جاری ہے۔
اب تک60 سے زائد ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسسز جاری کئے جا چکے ہیں ایمرجنسی بند ہونے سے مریضوں سمیت ان کے ورثا بھی ازیت سے گزر رہے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے طلب کئے گئے پاک آرمی کے چالیس ڈاکٹرز بھی سرکاری ہسپتالوں میں تاحال نہیں پہنچ پائے ہیں نہ ہی ان کی جانب سے صوبائی حکومت کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے سراپا حتجاج ڈاکٹرز کے مطابق انہیں ملک بھر کے ڈاکٹرز کی حمایت حاصل ہے اور وہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔