بلوچستان سے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل چار افراد منظر عام پر آگئے ، بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرنی والی تنظیم بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ کے مطابق گزشتہ دو چار روز کے دوران چار لاپتہ افراد منظر عام پر آئے ہیں جن کا تعلق مکران ڈویژن کے علاقوں مند بلیدہ اور پسنی سے بتایا جاتاہے نصراللہ بلوچ کے مطابق جو لوگ منظر عام پر آئے ہیں ان میں محمد جان ،جوہر علی، محمد حنیف اور ماجد شامل ہیں۔
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ چند افراد کے منظر عام پر آنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اسلئے حکومت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لائے نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ جن نوجوانوں کو قتل کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں پھینکیں گئی ہیں ان کے قاتلوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔