اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی تعداد چھ ہزار نہیں بلکہ صرف چھتیس ہے۔ بیرون عناصر اور چودہ کالعدم تنظیمیں بلوچستان کا امن و امان خراب کر رہی ہیں۔
وہ سینیٹ اجلاس میں بریفنگ دے رہے تھے ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کی صورتحال پر چیئرمین سینیٹ نے ان کیمرہ بریفنگ کا فیصلہ کیا ہے اور قائدایوان اور قائد حز ف اختلاف سے کہا ہے کہ وہ تاریخ کا فیصلہ کرلیں۔