بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت منفی 5 ہو گیا

Balochistan Cold Strong

Balochistan Cold Strong

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی لپیٹ میں رہیں گے اس وقت سب سے زیادہ سردی زیارت اور قلات میں پڑ رہی ہے۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ منفی 3 ،گوادر اور جیونی 14، لسبیلہ8، نوکنڈی 5، پنجگور 2، پسنی 15، سبی 4، اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 1 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔