بلوچستان: پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری

Election

Election

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری ہے، پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے بتایا کہ پشین، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور قلات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران32 وارڈز کے39 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔