بلوچستان پربحث:دفترخارجہ امریکی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کردیا

foreign office

foreign office

ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے کہا ہے کہ امریکی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے بلوچستان پر بحث سے امریکی حکومت کو پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران سے گیس پائپ لائن کے منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ قطر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس دورے میں وزیراعظم کی طالبان سے ملاقات نہیں ہوئی تاہم قطر کی قیادت سے دیگر امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

ایک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ قطر میں امریکا طالبان مذاکرات پر امریکی سفارتی ذرائع نے دفتر خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے افغانستان ایران پاکستان سربراہ اجلاس میں خطے کی صورتحال اور مشترکہ مسائل پر بات چیت ہوگی۔