بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے۔ وزیر اعظم

gilani

gilani

جہاں سیاسی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلیاں جاری ہیں وہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ اہم پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کی صورتحال کا بھی نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔ حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود بلوچستان کے بڑھتے ہوئے احساس محرومی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سال دو ہزار بارہ کو بلوچستان کا سال قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے تلخ تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے بلوچستان کو وسائل سے زیادہ سے زیادہ حصہ دیں گے۔