بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ ناصرعلی

بلوچستان کے بارے میں امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، قرارداد پاکستان کے بارے میں امریکہ کی گندی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ان خیالات کااظہارمیاں برادران لورزونگ پنجاب کے چیئرمین رائوناصرعلی خان میئو نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن PP-159کے ایک اجلاس میں کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ ن پی پی 159سے امیدوار ملک خالدفاروق کھوکھر،محمدزبیرآصف (نائب ناظم )یوسی 146کاہنہ سمیت سینکڑوں کارکن بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جب سے اس خطے میں قدم رکھاہے اس کی ناپاک نظریں پاکستان پرلگی ہوئی ہیں اوروہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پرپاکستان میں مسلسل مداخلت کرتاچلاآرہاہے۔رائوناصرعلی خان میئو نے کہاکہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میںبھارت اور امریکہ کاہاتھ ہے جووہاں کی بعض ملک دشمن تنظیموں سے مل کربھارت سے بلوچستان میں عدم استحکام پیداکردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرامریکہ نے ملک کی سالمیت کیخلاف کوئی قدم اٹھایاتوپوری قوم پاک فوج کیساتھ مل کراس کا منہ توڑ جواب دے گی۔ راؤ ناصرعلی خان میئونے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو اگر عوام نے پھر سے اقتدار سونپا تو انشاء اللہ ہم ملک کی تقدیربدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کا مزید امتحان نہ لیں اور بجلی، گیس کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کریں تاکہ فیکٹریاں اور صنعتیں چل سکیں۔