بلوچستان (جیوڈیسک)بلوچستان میں 52ویں روز بھی ڈاکٹروں کا اجتجاج جاری ہے سرکاری ہسپتال بند اور نجی کلینکس صوبائی حکومت کی جانب سے سیل ہیں جس سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کا احتجاج آج 52ویں روز میں داخل ہو گیا ہے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز ،جنرل آپریشن تھیٹرز سمیت لیبر روم بند ہے۔ صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے طلب کئے گئے۔
آرمی ڈاکٹرز بھی تاحال ان ہسپتالوں میں نہیں پہنچے۔ ینگ ڈاکٹر ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریضوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کا مشورہ دے دیتے ہیں جس سے مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے مگر سینئر ڈاکٹرز اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت کے ساتھ جاری مزاکرات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔