امدادی خوراک بھارتی ریاست کرناٹک کے غریب بچوں کو مہنگی پڑ گئی۔ بین الاقوامی این جی او کی فراہم کردہ خوراک نے سینتالیس بچوں کو اسپتال پہنچا دیاجن میں سے اکثر کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔ بنگلور کے نواح میں سرکاری اسکول کے سینتالیس بچوں کی حالت اس وقت تشویشناک ہو گئی جب انہوں نے ایک این جی او کی جانب سے فراہم کیاگیا کھانا کھایا۔اسکول انتظامیہ کے مطابق امدادی کھانا کھانے کے بعد بعض بچوں کو کمزوری اور قے کی شکایت ہوئی اور پھر بڑی تعداد میں بچوں کی حالت بگڑگئی جنہیں فوری طور پر کے سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پندرہ کو اسپتال میں داخل کرباقی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔