بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے وہ خود سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ پاکستان کادورہ کریں گے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھیجنے کا وعدہ کیاتھا ۔ بی سی بی کے صدر مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ وہ خود پاکستان میں سیکورٹی کاجائزہ لینے کیلئے وفد کے ساتھ جائیں گے۔ پاکستان ٹیم بھیجنے سے پہلے ہمیں آئی سی سی کی منظوری بھی درکار ہوگی۔
آئی سی سی کے نائب صدر کی نامزدگی موخر ہونے کے بارے میں مصطفی کمال نے کہاکہ آئی سی سی نائب صدر کا عہدہ ختم کرنے پرغور کررہی ہے لیکن انہیں کوئی پریشانی نہیں کیونکہ دوہزار چودہ میں وہ گورننگ باڈی کے صدر بن جائیں گے۔