ڈھاکا : (جیو ڈیسک) ڈھاکا بنگلادیش میں حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیاء نے تین روزہ ہڑتال کے بعد اتوار سے احتجاج کا سلسلہ پھر شروع کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔دارلحکومت ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالدہ ضیاء نے کہا کہ اگر پارٹی کے لاپتہ لیڈر الیاس علی اور ان کے ڈرائیور کے بارے میں حکومت نے معلومات فراہم نہ کی تو ہڑتال کا نیا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی لیڈر نے جمعرات اور ہفتے کو حکومت کیخلاف ریلیوں کا بھی اعلان کیا۔