بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان نہ آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش سیکرکٹ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور بی پی ایل میں کھلاڑیوں کی شرکت ان کی مصروفیات سے مشروط ہو گی۔
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کا فیصلہ افسوسناک ہے، مستقبل میں بنگلادیش سے کرکٹ تعلقات پرنظرثانی کی جائیگی ، جو لوگ وعدے کا پاس نہیں کر سکتے،ان کیلئے اپنے مفادات کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کا سیکورٹی خدشات کو جواز بنانا نامناسب ہے، حال ہی میں غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ کیا ، انہیں سیکورٹی کاکوئی مسئلہ پیش نہیں آیا کھلاڑیوں کو بی پی ایل کی اجازت دینے سے پہلے ان کی مصروفیات کا جائزہ لیا جائے گا۔