بنگلہ دیش (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں فیکٹری میں آگ لگنے سے سات خواتین مزدور ہلاک اور دس افراد زخمی ہو گئے۔
ڈھاکہ میں کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
سات خواتین مزدور آگ کے شعلوں کی نذر ہو گئیں جبکہ دس افراد جھلس گئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کی دوسری منزل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔