بولیویا : (جیو ڈیسک) بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں۔ پولیس کا مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال، مظاہرین کے تمام کیمپ ختم کردیے گئے۔
مظاہرین متنازعہ امیزونین ہائی وے کی تعمیر پر احتجاج کر رہے تھے۔ ہزاروں مظاہرین گزشتہ دو ماہ کے دوران دارالحکومت لاپیز میں چھ سو کلو میٹر تک مارچ کر چکے ہیں۔ آج کے مظاہرے میں پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور ان پر پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ ساتھ ہی پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔ مظاہرین نے پولیس کے ساتھ مدبھیڑ میں لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا۔