افغانستان میں امن اور خطے کے استحام کے عالمی کانفرس کل جرمنی میں ہورہی ہے ۔ کانفرنس کے موقع پر افغان جنگ کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ جرمنی کے شہر بون میں ہونے والی اس کانفرنس میں نوے ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں امریکی انخلا کے بعد خطے کی سیکورٹی خصوصی طور پر افغانستان کے استحکام کے متعلق پالیسی اور لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ نیٹو حملے پر پاکستان نے احتجاجا اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہواہے۔ بون میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور افغانستان سے جرمنی کے تمام فوجیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔