کراچی (جیوڈیسک) بچوں کو رات دیر تک ٹیلی وڑن نہ دیکھنے دیں کیونکہ نیند کی کمی کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے رات دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں۔
ان کو نیند میں کمی کی شکایت ہوسکتی ہے جو آگے چل کر کسی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ سٹیلائٹ چلڈرن ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے۔
کہ سونے سے قبل بچے کس نوعیت کے پروگرام دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کے اثرات بچوں کی نیند کے ساتھ ان کے خوابوں پر بھی رونما ہوتے ہیں اور اس کا اثر ان کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔