نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں شدید سردی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سوچالیس ہو گئی۔ اتر پردیش میں سردی سے گیارہ مزید افراد ہلاک ہو گئے۔ دلی میں گزشتہ تین دنوں سے سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ دلی میں درجہ حرارت د و ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دھند کے باعث حد نظر انتہائی کم ہے۔
متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار جبکہ کچھ کی روانگی معطل کر دی گئی۔ سردی نے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر کیا ہے ادھر محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر مزید تین دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔