بھارت اور بنگلادیش میں پانی کا تنازعہ ختم نہ ہوسکا

india

india

بھارت اور بنگلادیش میں چار عشروں سے جاری سرحدی تنازعہ ختم ہوگیا من سنگھ اور شیخ حسینہ واجد نے سرحدوں کی دوبارہ حد بندی کے معاہدوں پر دستخط کردئیے جبکہ دریاں کے پانی کا تنازعہ ختم نہ ہو سکا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بنگلادیش کے دو روزہ دورے کے دوران گزشتہ چالیس برسوں سے جاری سرحدی تنازعے کے خاتمے کیلئے معاہدے پر دستخط کرنے کے علاوہ ٹرانزٹ ٹریڈ اور چوبیس گھنٹوں تک بنگلادیش تک رسائی کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔ تاہم دریا تسیستا کے پانی پر جاری تنازعے کے خاتمے کیلئے کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔ دونوں ممالک نے اس تنازعے کو ختم کرنے کیلئے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دریائے تیستا بھارت کی ریاست سکم سے نکل کر مغربی بنگال ہوتے ہوئے بنگلہ دیش میں داخل ہوتا ہے۔ اس کے پانی کی تقسیم پر ایک عرصے سے صلاح و مشورہ چل رہا تھا اور معاہدے کا ایک مسودہ تیار کیا گیا تھا لیکن ممتا بینرجی کو اس پر اعتراض ہے۔