بھارت: باسی مچھلی نے 50 افراد کو اسپتال پہنچا د یا

food poisoning

food poisoning

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں باسی مچھلی کھانے سے پچاس افراد پیٹ کی بیماری میں مبتلا، مریضوں کو اسپتال پہنچادیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مریضوں کے مطابق مچھلی اور چاول کھانے کے بعد انہیں الٹیاں شروع ہو گیئں اور بخار ہوگیا۔ متاثرہ افراد کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ باسی مچھلی ڈایئریا کا سبب بنی، جس کی پہلی علامت بخار اور سر میں شدید د رد ہوتا ہے۔