بھارت میں بھوپال گیس سانحے کے متاثرین اٹھائیس برس سے انصاف کے منتظر ہیں۔ اب انہوں نے بھوپال میں جاری دھرنا ختم کرکے نئی دہلی میں مورچہ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہیکہ اٹھائیس سال گذ رنے کے باوجود نہ انہیں کوئی معاوضہ دیا گیا ہے اور نہ گیس سانحے کے ذ مے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق تین جنوری سے جاری دھرنا ریاستی حکومت کی بعض یقین دہانیوں پر موخر کیا جارہا ہے۔ اب مرکزی دارالحکومت نئی دہلی میں د ھرنا دیا جائیگا۔ ریاست مد ھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں غیرملکی کمپنی کے پلانٹ سے انیس سو چوراسی میں گیس کے اخراج سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔