اسلام آباد(جیوڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا ہے بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے حقائق سامنے لائے، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے چاہیے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے کہا پاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکپریس کی شفاف تحقیقات چاہتا ہے، بھارت میں دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کا نوٹس بھی لیا ہے، پاکستان چاہتا ہے تمام دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں ،اقوام متحدہ سے ڈرون حملوں سمیت دیگر معاملات پر تحقیقات کی درخواست کی تھی، وزیر خارجہ نیبھی امریکی سفیر سے ڈرون حملوں پر بات چیت کی تھی۔