چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی سمندر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے سے باز رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سمندر کا تنازعہ خطے کے ملکوں کا معاملہ ہے اور اس معاملے کو دوسرے فورمز پر اٹھایا گیا تو اسے چین کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ تصور کیا جائے گا اور جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔