بھارت: فحش فلمیں دیکھنے کا الزام، وزرا مستعفی

Indian ministers

Indian ministers

بھارتی ریاست کرناٹک میں اسمبلی کے اندر فحش فلمیں دیکھنے کے الزامات کے بعد اسکینڈل میں ملوث تینوں وزرا نے استعفی دے دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے لکشمن سوادی، سی سی پاٹل اور کرشنا پالمر کو مقامی چینل نے اسمبلی کے اندرموبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے دکھایا تھا۔
مستعفی وزرا کا کہنا ہے کہ انھوں نے پارٹی کی ساکھ بچانے کے لئے استعفی دیا۔ بی جے پی نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے کرناٹک کے وزیر اعلی سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔