بھارت میں بھی 7 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

load shedding

load shedding

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) پاکستان میں تو لوڈ شیڈنگ ہونا عام سی بات ہے لیکن اب یہ وبا پڑوسی ملک بھارت بھی پہنچ گئی ہے،جہاں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں تو گزشتہ دس برسوں کے دوران خطرناک قسم کے پاور شٹ ڈاونز ہو چکے ہیں اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے،اب وہاں کی انتظامیہ نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈیول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریاست کے 142 ضلعوں میں 3 سے 7 گھنٹے جب کہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ مہاراشٹرا کے 94 ضلعے بھی اس سے مستثنی نہیں جو پہلے لوڈ شیڈنگ فری تھے۔