بھارت کا ایران سے تیل کی خریداری روکنے سے انکار

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھرجی نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل کی خریداری روکنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکا نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیار نہیں بنانے دیئے جائیں گے۔
امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران ایک سال میں جوہری بم بناسکتا ہے۔ اور امریکا نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے۔ اسے ہتھیار بنانے سے ہرحال میں روکاجائے گا۔
دوسری جانب شکاگو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھرجی نے کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری روکنا ممکن نہیں، بھارتی معیشت ایران کے تیل پر منحصر ہے۔ بھارت معاشی ترقی روکنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ عالمی اقتصادی پابندیوں کیباوجود ایران سے تیل اور مصنوعات کی خریداری جاری رہے گی۔ ایران سے تیل سستا پڑتا ہے اور وہ اسے بند کر کے اخراجات میں اضافہ نہیں کرسکتا۔