بھارت کا پاکستانی چینلز پر پابندی ختم کرنے پر غور

channel

channel

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت پاکستانی چینلز پرعائد پابندی ہٹانے پر غور کررہا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پاکستانی خارجہ سیکریٹری جلیل عباس جیلانی نے گذشتہ دنوں دورہ بھارت میں تجویزپیش کی تھی کہ نہ صرف پاکستانی سرکاری ٹی وی بلکہ نجی پاکستانی نیوز اور تفریحی چینلزکی نشریات پربھارتی حکومت کی جانب سے عائد پابندی ختم کی جائے۔ بھارتی حکام پابندی ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے ستمبر میں متوقع پاکستان کے دورے میں دونوں ممالک کا آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا بھی امکان ہے۔