بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے پرتھوی ٹو بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی زرایع کے مطابق پانچ سو کلوگرام وزنی روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا پرتھوی ٹو میزائل تین سو پچاس کلومیٹرز کے فاصلے تک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔
میزائل بالاسور میں چاندی پور ٹیسٹگ رینج میں موبائل لانچر سے فائر کیا گیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔