بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی حکومت نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکنیت ایوان میں شور شرابا کرنے، نعرے لگانے اور کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے باعث چار روز کے لئے معطل کی گئی۔ کانگریس ارکان ایک نئی ریاست تیلنگانا کے قیام کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔ ارکان کی رکنیت اپوزیشن اور دیگر جماعتوں سے مشورے کے بعد معطل کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ارکان نے رکنیت معطل ہونے کے بعد بھی ایوان سے باہر جانے سے انکار کر دیا تھا۔