بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے ہر کشمیر کمیٹی کا اظہار حیرت

fazal ur rehman

fazal ur rehman

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے بھارت کو پسندیدہ ترین تجارتی ملک قرار دینے کا فیصلہ کرنے سے قبل کشمیر کمیٹی کو اعتماد میں نہ لینے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ حکومت بھارت کو تجارت میں پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے جس سے کشمیر کاز متا ثر ہو یا کشمیریوں میں بددلی پھیلے۔ اس سلسلہ میں وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو خط لکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حج کے بعد کشمیر کمیٹی کے کا اجلاس بلائیں گے۔